انٹرنیشنل فیسٹیول ہمام کی سرگرمیاں شروع
اس سال کے فیسٹیول میں صربیا، ہنگری، عمان، ہندوستان، قزاقستان، بنگلہ دیش اور ملائیشیا سمیت 11 ملکوں نے اپنے آثار، موسیقی اور فن پارے بھیجے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: انٹرنیشنل فیسٹیول ہمام کے سیکریٹری محمد رضا مشہدی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ہمام فیسٹیول کی سرگرمیاں خاص طور پرجانبازوں اور معذوروں کے لیے اسٹیٹ بینک کے سربراہ کی شرکت سے شروع ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے فیسٹیول میں صربیا، ہنگری، عمان، ہندوستان، قزاقستان، بنگلہ دیش اور ملائیشیا سمیت 11 ملکوں نے اپنے آثار، موسیقی اور فن پارے بھیجے ہیں۔
انٹرنیشنل فیسٹیول ہمام کے سیکریٹری نے کہا کہ اس سال یہ فیسٹیول گزشتہ برسوں میں 2 مرتبہ منعقد ہونے والے فیسٹیول سے ذرا مختلف ہے اس لئے کہ اس سال پہلی مرتبہ عالمی سطح پریہ فیسٹیول منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 1300 افراد نے اپنے اپنے آثار اور فن پارے بھیجے اور آخر کار 700 فن پاروں اور آثار کو انٹرنیشنل ہمام فیسٹیول کی جیوری نے منتخب کیا اور میلے میں نمائش کے لیے پیش کیا۔
محمد رضا مشہدی کا کہنا تھا کہ اس میلے میں ایران کے 31 صوبوں سے بھی آثار اور فن پارے موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات 9 نومبر کو اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب تہران کے میلاد ٹاور میں منعقد ہو گی۔