Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • ایرانی عدلیہ کے ترجمان: صیہونی حکومت کی حمایت میں امریکی اقدامات کی مذمت

ایرانی عدلیہ نے امریکہ کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا اصل مقصد صیہونی حکومت کو سیکورٹی فراہم کرنا بتایا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں امریکی اقدامات بین الاقوامی دہشت گردی کے مصداق ہیں جو غاصب صیہونی حکومت کے گرد سیکورٹی حصار قائم کرنے اور مغربی ایشیا میں بدامنی پھیلانے کےلئے کئے جارہے ہیں۔
ایران کی عدلیہ کے ترجمان مسعود ستائشی نے غزہ کے خلاف جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود غزہ کے مظلوم عوام پر بھیڑیا صفت غاصب اور جعلی صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔
انہوں نے اسلامی ملکوں کی عدلیہ کے سربراہوں کے نام ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے مکتوب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے رکوانے اور غزہ کے مظلوم عوام تک امداد پہنچانے کے لئے اسلامی ملکوں کی عدلیہ کے ہم آہنگ اقدام، صیہونی حکومت کے جنگی جرائم پر مقدمہ چلانے کےلئے اسلامی ملکوں کی جانب سے خصوصی عدالت کی تشکیل، صیہونی مجرمین کے خلاف عدالتی کارروائی میں فلسطینی عوام کے ہمدرد اور طرفدار وکیلوں کی خدمات حاصل کرنے اور اس ناجائز حکومت کے جرائم کے دستاویزی ثبوت جمع کرنے کا کام انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اس خطے میں سرگرم سبھی دہشت گرد گروہوں کی امریکا نے مالی، اسلحہ جاتی، سیاسی اور ابلاغیاتی حمایت کی ہے۔

ٹیگس