فلسطین کی حمایت میں پورے ایران میں مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i427715-فلسطین_کی_حمایت_میں_پورے_ایران_میں_مظاہرے
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایران کے تمام علاقوں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کی حمایت میں پورے ایران میں مظاہرے

غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایران کے تمام علاقوں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: انتفاضہ فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیئر رمضان شریف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے سے ہی ماضی کی مانند فلسطینی عوام اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں اور ایرانی عوام نے فلسطینی عوام کی مدد و حمایت میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی خواہش اور سعی و کوشش نیز عزم و ارادے سے آج تہران سمیت ایران کے تمام صوبوں کے مرکزی شہروں میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور ان مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔