Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • صدرمملکت رئیسی: غزہ میں نسل کشی مغرب کے اخلاقی زوال کی علامت ہے

ایرنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے غزہ کے بارے میں آن لائن منعقدہ برکس کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران سیدابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ نے تمام بین الاقوامی اداروں کی شناخت اور ان کی ساکھ کو خراب اور برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ ایران برکس کے رکن ممالک اور ان کی حکومتوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ دنیا میں امن و سلامتی کی بقا اور انصاف کے قیام نیز نسلی امتیاز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اپنی تمام سیاسی اور اقتصادی طاقت صیہونی حکومت اور اس کے مغربی حامیوں پر دباؤ ڈالنے کےلیے استعمال کریں۔ صدر مملکت نے غزہ میں نسل کشی اور بچوں کے قتل عام کےلیے امریکہ اور مغرب کی ہمہ گیر حمایت کو ہر چیز سے بدتر قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس روزانہ صیہونی حکومت کو ہر قسم کے ہتھیار فراہم اور جنگ بندی کی مخالفت کر رہے ہیں، امریکہ نے تو غزہ کےلیے تمام امدادی راستے بند کر دیئے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی غرض سے مستقل اور محفوظ راستہ بنانے کے لیے برکس کے اراکین کا اجتماعی اقدام ضروری ہے۔

ٹیگس