Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • جنرل سلامی: راسک دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انتقام کا تلخ مزہ چکھنا ہی ہوگا

پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے کمانڈر نے ایران کے کینہ توز دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ راسک میں بھیانک جرم کے ذمہ داروں کو بہت جلد تلخ جوابی کارروائي کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سحر نیوز/ ایران:ایران کے سیستان و بلوچستان صوبے کے راسک شہر کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد تنظیم " جیش الظلم" کے بزدلانہ اور اس میں 12 پولیس اہل کاروں کی شہادت کے بعد آئي آر جی سی کے کمانڈر جنرل سلامی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے: کچھ غیر ملکی خفیہ ایجنسيوں کی نگرانی میں سیستان و بلوچستان کے راسک پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد تنظیم جیش الظلم کے بزدلانہ حملے میں  ایام فاطمیہ کے موقع پر کچھ بہادر پولیس اہل کاروں کی شہادت پر تعزیت و تہنیت پیش کرتے ہيں۔ بلا شبہ یہ بزدلانہ و وحشیانہ جرم، ایرانی عوام خاص طور پر سیستان و بلوچستان کے غیرت مند عوام کی بصیرت و بیداری پر سامراجی و صیہونی طاقتوں کی تلملاہٹ کا نتیجہ ہے جو یقینی طور پر ان کی منشا کے بر عکس علاقے میں مسلح افواج اور مقامی لوگوں کے درمیان مزید اتحاد کا باعث بنے گا۔

جنرل سلامی نے کہا: ایران اور ایران کی سیکوریٹی کے دشمن یہ جان لیں کہ سیکوریٹی اور نظم و ضبط کے محافظ جلد ہی اس جرم کے ذمہ داروں سے بھیانک انتقام ليں گے۔

واضح رہے جمعرات کو آدھی رات میں جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ نے سیستان بلوچستان صوبے کے راسک ضلعے کی پولیس چوکی پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس میں 12 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

ٹیگس