Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دے کر خود بھی مجرم ہے اس لئے اس پر بھی اسرائیل کے فوجی ، سیکیورٹی اور سیاسی حکام کے ساتھ، ان جرائم میں شریک ہونے کے سبب مقدمہ چلایا جانا چاہئے

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے فلسطین کی صورتحال کے بارے میں تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے بعد کہا کہ گذشتہ ستر دنوں میں امریکیوں اور مغربی ملکوں کی جانب سے ایران کو مسلسل یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ وہ جنگ کو پھیلنے سے روکے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے غزہ جنگ کو پھیلنے سے روکنے پر مبنی امریکہ اور مغربی ملکوں کے پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وائٹ ہاؤس کے اندر اس بات پر سیاسی جنگ جاری ہے کہ کیوں امریکہ نے خود کو اسرائیل سے اتنا وابستہ کرلیا کہ اب وہ غزہ کی جنگ سے آبرومندانہ نکلنے کی فکر ميں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حامی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جنگ کا جاری رہنا، راہ حل نہیں ہے اور اس صورتحال نے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ہمارا کوئی پراکسی گروپ نہیں ہے، اور یہ پراکسی گروپس کہ جن کے بارے میں امریکہ کہتا ہے، وہ گروپ ہیں جو خود اپنے مفادات اور قومی سلامتی کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔

ٹیگس