Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران نے ایٹمی مسئلے سے متعلق تمام بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے مستقل مندوب نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاہدے کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھےگا۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ یہ اعلان کیا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کہ امریکہ ایک ایسا فریق تھا جس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہذا واشنگٹن کی ذمہ دای ہے کہ پابندیوں کو ختم کرکے معاہدے میں واپس آجائے جبکہ اس کی جانب سے معاہدے کی پابندی کی سچائی کا پرکھا جانا بھی ضروری ہے ۔

ویانا میں عالمی اداروں میں ایران کے مندوب اور سفیر محسن نذیری اصل نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تہران نےآئی اے ای اے میں معاہدے سے متعلق تمام مسائل کا مستند اور مدلل جواب پیش کردیا ہے امید ظاہرکی کہ یہ ادارہ کسی جانبداری کے بغیر دوہزاربائیس کے سمجھوتے کے پیش نظر باقی ماندہ مسائل حل کرلے گا۔

محسن نذیری اصل نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں کئے جانے والے دعوے کی بنیاد ، صیہونی حکومت کے جعلی دستاویزات ہيں اور اس کا مقصد ایران کے ایٹمی مسئلے کو سیکورٹی رنگ دینا ہے۔

ویانا میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نیک نیتی کی بنیاد پر بعض رضاکارانہ اقدامات انجام دیئے ہیں جس پر امریکی و یورپی حکومتوں نے مثبت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ محسن نذیری اصل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی مسئلے میں تہران کے خلاف تمام بےبنیاد دعوؤں کو مسترد کرتا ہے ۔

ٹیگس