صیہونی مجرموں کو اپنے وحشیانہ جرم کا سخت تاوان ادا کرنا ہو گا: صدر مملکت رئیسی
ایران کے صدر نے شام میں صیہونی جارحیت میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر اور فوجی مشیر سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ صیہونی مجرموں کو اس وحشیانہ جرم کا سخت خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید سید رضی موسوی کے گھر میں اس شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس صیہونی وحشیانہ جرم کا سخت جواب دیا جائے گا اور صیہونی مجرموں کو اپنے اس وحشیانہ جرم کا سخت تاوان ادا کرنا ہو گا ۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شام میں صیہونی جارحیت میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر اور فوجی مشیر سید رضی موسوی کی شہادت کو علاقے میں فلسطین کی تحریک استقامت کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کی بے بسی و ناتوانی اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کی کہ اس صیہونی وحشیانہ جرم کا سخت جواب دیا جائے گا اور صیہونی مجرموں کو اپنے اس وحشیانہ جرم کا سخت تاوان ادا کرنا ہو گا۔