اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i429892-اقوام_متحدہ_کے_سکریٹری_جنرل_سے_ایرانی_وزیرخارجہ_کی_ملاقات_(ویڈیو)
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے دو روزہ دورہ نیویارک کے اختتام پر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے ملاقات اور مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ اس ملاقات میں شمالی و جنوبی غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے طریقوں اور اسی طرح غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی بند کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں تبادلہ خيال ہوا۔