Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت غزہ میں شکست کھا چکی ہے: خطیب جمعہ تہران

آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت‌الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری کی امامت میں ادا کی گئی۔ حجت‌الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے خطبۂ نماز جمعہ میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں شکست کھا چکی ہے۔

سحرنیوز/ ایران: خطیب جمعہ تہران حجت‌الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے کہا کہ غاصب حکومت کو غزہ پٹی میں کراری شکست ہوئی ہے اور اس غاصب حکومت کو اپنے کسی اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی بھی نہیں ملی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل نہیں کیا ہے، کہا کہ فلسطینی عوام ثابت قدم ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے ایران میں ہونے والے آئندہ انتخابات (پارلیمانی اور فقہا کی کونسل کے انتخابات) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام انتخابات میں بھرپور شرکت سے دشمنوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیں گے کیونکہ انتخابات میں حصہ لینا ایک اسلامی و قومی فریضہ ہے۔

ٹیگس