Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران پر ممکنہ جارحیت کا انتہائی سخت جواب دیا جائےگا

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ کی جانب سے گذشتہ دو دنوں کے اندر ایران کو متعدد پیغامات دیئے جانے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران، ایرانی مفادات یا ملک سے باہر ایرانی شہریوں پر کسی طرح کے حملے کا منھ توڑ جواب دیا جائےگا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے منگل کو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ امریکہ نے گذشتہ دو دنوں کے اندر واسطوں کے ذریعے ایران کو کئی پیغامات ارسال کئے ہيں اور تہران نے بھی انتباہ دیا ہے کہا کہ کسی بھی طرح کے پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا ہے تاہم ایران کی اصولی پالیسی یہ ہے کہ اگر کوئی بھی ایران، ایرانی مفادات یا بیرون ملک ایرانی شہریوں پر حملہ کرے گا تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بعض میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن نے گذشتہ دو دنوں میں واسطوں کے ذریعے تہران کو کئی پیغامات ارسال کئے ہيں اور کہا ہے کہ وہ وسیع جنگ نہيں چاہتا اور اگر جنگ بڑھی بھی تو امریکہ بھی اقدام کرے گا اور ایران نے بھی اس کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے اندر حملہ ریڈ لائن ہے اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ اردن میں اٹھائیس جنوری دوہزار چوبیس کو ایک فوجی اڈے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چالیس سے زيادہ زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس