شام: اسرائیل کی جارحیت میں ایرانی فوجی مشیرشہید
Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اور فوجی مشیر، جارح صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔
سحر نیوز/ ایران: تسنیم نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، جمعے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک اور فوجی مشیر شہید ہوگئے۔ اس حملے میں حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے مدافع اور محافظ سعید علیدادی شہید ہو گئے۔
شام کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے شام کے زیر قبضہ جولان کی سمت سے، دمشق کے جنوب میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا تاہم ہمارے ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے متعدد کو مار گرایا۔