اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سےصیہونی حکومت کو نکالنے کا مطالبہ
Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے صیہونی حکومت کو نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اسرائيلی حکومت کے ہاتھوں 9 ہزار سے زائد خواتین کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو کمیشن برائے خواتین سے نکال باہر کیا جائے۔
ایران کے نمائندہ دفتر نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مضبوط بنانے اور ان کے حقوق کی بازیابی کےلئے ناانصافیوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 ہزار سے زائد فلسطینی خواتین، سلامتی کونسل کی بے عملی کے درمیان صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیٹوں پرغاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا راستہ روکنا ہوگا۔