Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور چین کا بحری تعاون

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بحر ہند ميں ایران، روس اور چین کی مشترکہ گشت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کے تسلسل میں اس وقت شمالی بحر ہند میں، میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ان تینوں ممالک کی مشترکہ بحری گشت جاری ہے۔
ایڈمرل شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ ایران، روس اور چین نے اس سال کی مشترکہ بحری مشقوں میں صلاحیت اور استعداد کے لحاظ سے جہازوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے شرکت کی جو کہ گزشتہ برسوں سے مختلف تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں ایران نے روس اور چین کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام دی ہیں اور اس سال یہ مشقیں ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ منعقد کی گئیں۔
ایڈمرل شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک بحریہ نے ملک کی اقتصادی لائف لائن کی حفاظت اور گہرے سمندروں میں جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایسکورٹس، بحری جہازوں اور تباہ کن جہازوں کو بھیج کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیکورٹی فراہم کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس وقت بحریہ کا ستانواں بحری بیڑا ، اس میں الوند ڈسٹرائر اور خلیج عدن میں ایک سپورٹ یونٹ اور بحیرہ احمر میں حفاظتی جہاز شامل ہیں۔

ٹیگس