انسانی حقوق کی دعوے دار حکومتیں انسانی حقوق کے نعروں میں کس حد تک سچے ہيں؟
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں چھے مہینے سے جاری دردناک واقعات عالمی حلقوں اور حکومتوں کے انسانی حقوق کی پابندی کی کسوٹی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ گذشتہ چھے مہینوں میں غزہ کے دردناک واقعات اس بات کی کسوٹی ہیں کہ حکومتیں، ادارے اور عالمی حلقے، کس حد تک انسانی حقوق کے سلسلے میں اپنی اخلاقی، انسانی، قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے پابند ہيں ۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ جنوبی غزہ پٹی کے ساحلوں پر دوغیرمسلح فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر کے گاڑ دینے کے اسرائیل کی اپارتھائيڈ حکومت کے فوجیوں کے ہولناک جرائم و اقدام پر انسانی حقوق کی دعوے دار حکومتوں کے حکام اور ملکوں کے ردعمل کی نوعیت سے بخوبی واضح ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے انسانی حقوق کے نعروں کے سلسلے میں کس حد تک سچے ہيں۔