Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • راسک اور چابہار میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام 18 دہشت گرد ہلاک

ایران کی سپاہ پاسداران اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جنوبی مشرقی سرحدی شہروں راسک اور چابہار میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے جس کے دوران 18 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات راسک اور چابہار شہروں میں سپاہ پاسداران کے ہیڈکوارٹر اور چابہار میں ایک پولیس اسٹیشن پر بیک وقت حملہ کردیا لیکن سپاہ اور سیکورٹی فورسز کی ہوشیاری اور بروقت کارروائیوں سے یہ حملے ناکام بنادیئے گئے ہیں ۔

سپاہ پاسداران کی بری یونٹ کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا کہ راسک اور چابہار میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی اب ختم ہوچکی ہے اور علاقے میں صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے ان کا کہنا تھا کہ سپاہ اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جوابی کارروائیوں میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے 18 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید اور بعض زخمی ہوئے۔

دہشت گردوں نے اس کارروائی کے دوران خودکش حملوں کا بھی منصوبہ بنایا تھا لیکن جوابی کارروائیوں کے دوران دھماکہ خیز جیکٹیں بھی دھماکے سے اڑگئيں ۔

ٹیگس