Apr ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • یوم قدس کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت، صدر ایران کا خراج تحسین

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں عوام کی وسیع پیمانے شرکت کی قدردانی کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی غیرت و شجاعت کی بدولت سب پر واضح ہو گیا ہے کہ صیہونزم نہایت کمزور ہے اور کمزوری میں مکڑی کے جالے سے بھی بدتر ہے، کہا کہ عالمی یوم قدس کے جلوس اور ریلیوں میں ایرانی عوام کی، اتنے وسیع پیمانے پر شرکت عالمی استکبار کے لئے پیغام کی حامل ہےاور وہ یہ کہ ظلم و جور اور تشدد و جارحیت نیز عام شہریوں کا قتل عام کرکے ہرگز کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور مظلوموں کی برحق جدوجہد ضرور کامیابی حاصل کرے گی اور یہ دنیا وعدہ الہی کے پورا ہونے اور غاصب صیہونی کے نیست و نابود ہونے کا مشاہدہ کرے گی۔

ٹیگس