اب کچھ کیا تو اگلا حملہ اور بھی سخت ہوگا: کمانڈر ان چیف سپاہ پاسداران
Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر دشمن جواب دینے کی کوشش کرے تو ہمارا اگلا جواب اور بھی سخت ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ہمارے مفادات، ہماری شخصیتوں اور شہریوں پر کسی بھی جگہ سے حملہ کیا تو ہم ان پر بھاری جوابی حملہ کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے میزائل اور ڈرون طیارے صیہونیوں کے ایئرڈیفنس کو پار کرنے میں کامیاب رہے۔
جنرل سلامی کے مطابق اسرائیل کے خلاف ایران کی کارروائی انتہائی دقیق تھی اور میزائل اور ڈرون اپنے مقررہ ٹارگیٹ کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔