Apr ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور مالٹا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللّہیان نے مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ ( Ian Borg )سے ملاقات میں مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایران کی مسلح افواج کے آپریشن وعدہ صادق کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ اقدام صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے حق دفاع کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے اسی کے ساتھ خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو ہمارا جواب زیادہ سخت ہوگا۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی رکوانے میں سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے مالٹا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اورغرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ روکے بغیرخطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔ یاد رہے کہ مالٹا اس وقت سلامتی کونسل کا چیئر مین ہے۔

ٹیگس