صدرابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا کے لئے روانہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے میں دارالحکومت اسلام آباد اور اسی طرح لاہور اور کراچی میں اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرکے، اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ سری لنکا روانہ ہوگئے-
سحرنیوز/ پاکستان: آيۃ اللہ رئیسی کو الوداع کہنے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔ آيۃ اللہ رئیسی کراچی سے سری لنکا کے لئے روانہ ہوگئے- صدرمملکت رئیسی جب کل کراچی پہنچے تو ان کا استقبال سندھ کے گورنر نے کیا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ، پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی دعوت پر پیر کی صبح کو اسلام آباد پہنچے تھے-
آيۃ اللہ رئیسی نے اسلام آباد میں بہت مصروف وقت گذارا - پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے صدر رئیسی کی رہائش کےمقام پر ان سے ملاقات کی اور پھر صدر رئیسی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں وزير اعظم شہبار شریف نے ان کا استقبال کیا پھر دونوں اعلی حکام کے درمیان دوطرفہ اور عالمی و علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال ہواایران اور پاکستان کے حکام نے اسی طرح آيۃ اللہ صدر رئیسی اور شہباز شریف کی موجودگی میں آٹھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئےصدر ایران نے ، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی اور فریقین نے اہم دوطرفہ اور عالمی و علاقائی مسائل پر بات چیت کی خاص طور پر غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم اور فلسطین کے مسائل کا جائزہ لیا-
اسی طرح قومی اسمبلی اور سینٹ کے اسپیکروں ، پاکستانی دانشوروں نے بھی صدر رئیسی سے ملاقات کی-صدر رئیسی آج بدھ کو سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگے کی سرکاری دعوت پر کراچی سے سری لنکا روانہ ہوگئے-