May ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کی صدارت میں اقوام متحدہ کی ترک اسلحہ کانفرنس کی خصوصی نشست

"ایٹمی اورعام تباہی کے دیگر ہتھیاروں سے پاک علاقہ‘‘ کے زیرعنوان اقوام متحدہ کی ترک اسلحہ کانفرنس کی خصوصی نشست ایران کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دور صدارت میں اقوام متحدہ کی ترک اسلحہ کانفرنس کی دیگر نشستوں کی مانند اس نشست کا ماحول بھی مکمل طور پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف رہا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی ترک اسلحہ کانفرنس کی حالیہ نشست میں بھی کانفرنس کے اراکین نے مشرق وسطی کو ایٹمی اور عام تباہی کے دیگر ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

ترک اسلحہ کانفرنس کے اراکین نے اسی کے ساتھ اسرائيل پر سخت تنقید کی جو مشرق وسطی کو عام تباہی کے ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے میں واحد رکاوٹ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس علاقے کو جلد سے جلد ایٹمی اور عام تباہی کے دیگر ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایٹمی اسلحے سے پاک مشرق وسطی کی تجویز پہلی بار ایران نے 1974 میں اقوام متحدہ میں پیش کی تھی۔

ٹیگس