May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی یاد میں تعزیتی پروگرام

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ شہید ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ شہید ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کی یاد منعقد پروگرام میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے شرکت کی اور شہید صدر اور وزیر خارجہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس پروگرام سے خطاب میں کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک ایسے پیچیدہ دور سے ایران کو بحفاظت گزارا ہے جس میں ملک، پورا علاقہ بلکہ پوری دنیا الجھی ہوئی تھی۔انتونیو گتریس نے صدر شہید سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ کے بارے میں کہا کہ ہم سب ان شخصیتوں کے احترام میں جمع ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ، حکومت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک چیلنجنگ دور سے ایران کو بحفاظت نکالاہے۔ انہوں نے اس دور کو پوری دنیا کے لئے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک قرار دیا۔ انتونیو گتریس نے کہا کہ صدر رئیسی نے اپنی شہادت سے چند گھنٹے قبل اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ملاقات اور ایک ڈیم کا افتتاح کیا تھا جو اس بات کی علامت ہے کہ مشکل حالات کے باوجود بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کا سلسلہ کبھی بھی منقطع ہونا نہیں چاہئے۔انہوں نے اطمینان دلایا کہ اقوام متحدہ امن، ترقی اور مستحکم خودمختاری کے لئے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 

ٹیگس