Jun ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری اور شام کے صدر بشار اسد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ غزہ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے اس بات پر زور دیا کہ غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے مقابلے میں ہر ممکنہ شکل میں کی جانے والی مزاحمت ایک بنیادی اصول اور اسٹریٹیجک آپشن کے طور پر ہمیشہ ان کے ایجنڈے میں شامل رہے گا۔
بشار اسد نے مزید کہا کہ جارح قوتوں کے سامنے نرمی انکی جارحیت اور وحشی پن کو اور بڑھاوا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت جیسے جیسے اپنی شکست سے قریب ہو رہی ہے ویسے ویسے اور زیادہ خونخوار اور وحشی ہوتی جا رہی ہے۔ اس گفتگو میں ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے بھی کہا دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم اصولوں اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہیں اسی لئے یہ تعلقات بڑے گہرے اور اسٹریٹیجک ہیں۔
علی باقری نے اسی طرح شام کی قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ کفاح ملحم اور دمشق میں موجود فلسطینی تنظیموں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

ٹیگس