Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی مقدس شہر قم میں مراجع اور علما سے ملاقات + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈاکٹر مسعود پزشکیان 15 جون ہفتہ کے روز مقدس شہر قم کا سفر کیا، اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی حضرت معصومہ (س) کے روضہ کی زیارت کی اور کچھ مراجع اور علما سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان، چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ہفتہ کی صبح قم صوبے کا سفر کیا، اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور مقدس شہر قم میں حضرت معصومہ (س) کے مزار کی زیارت کی اور کچھ مراجع اور علما سے ملاقات کی۔

آیت‌الله جوادی آملی سے ملاقات

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی آیت‌الله عبدالله جوادی آملی سے ملاقات

ڈاکٹر مسعود پزشکیان، صدارتی انتخابات کے امیدوار نے قم کے سفر کے دوران، آیت‌الله عبدالله جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سید‌حسن خمینی سے ملاقات

مسعود پزشکیان، صدارتی انتخابات کے امیدوار کی حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی سے قم میں ملاقات

مسعود پزشکیان، صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ہفتہ کے روز دوپہر میں حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی سے قم میں ملاقات اور گفتگو کی۔

 

مسعود پزشکیان نے حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی سے ملاقات میں کہا: حکومت اور پارلیمنٹ میں بحث و مباحثہ عوام کی خدمت کے لئے ہونا چاہئے، جو کہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا: عوام کی خدمت ہی اصل مقصد ہونا چاہیے اور میں نے انصاف کی بنیاد پر امور کی اصلاح کی غرض سے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے امیدوار نے کہا: امام خمینی (رح) اور شہدا نے ہمارے سامنے عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے بہت سے نمونے پیش کئے ہیں اور راستے بتائے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ افراد آج اصل مقصد سے بھٹک گئے ہیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے آج دوپہر مسعود پزشکیان، چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سے ملاقات میں کہا: آج ملک کی پہلی ترجیح اقتصادی اور معاشی موضوعات اور سماجی مسائل ہیں۔ انھوں نے کہا: ملک کے بہت سے مسائل کی  جڑیں اندرونی اور بیرونی ہیں جنہیں خارجہ پالیسی کے میدان میں آگے بڑھانا ہوگا۔

سید حسن خمینی نے مزید کہا: ایک مضبوط اور مقتدر حکومت کی تشکیل جو کہ عوامی حمایت رکھتی ہو، ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔ کیونکہ امام کے بقول "ہم سب ایک ساتھ" تھے۔ حجت الاسلام خمینی نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ہونا چاہیے، کہا: 60 کی دہائی میں اس کے باوجود کہ ملک کی ماہرین کی صلاحیت آج کے مقابلے میں کم تھی، مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا رہا تھا۔

 

مجمع مدرسین و محققین حوزه علمیه کے ساتھ ملاقات

مسعود پزشکیان، صدارتی انتخابات کے امیدوار نے قم کے سفر کے دوران، مجمع مدرسین و محققین حوزه علمیه قم کے ساتھ بھی ملاقات کی اور کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

 

آیت‌الله سیدمحمد یثربی سے ملاقات

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی آیت‌الله یثربی سے ملاقات

آیت‌الله یثربی نے پزشکیان کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: خدا پر امید رکھتے ہوئے یہ میں کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں شرکت 60 فیصد سے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے ملک کے بہترین نوجوانوں کی وطن کے دفاع میں شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خدا کی امید سے آپ کی (پزشکیان) اس مقابلے میں شرکت سے لوگ مستقبل کے بارے میں پر امید ہوں۔ حوزه علمیه قم کے استاد نے کہا: ہمیں ان لوگوں کو جو انقلاب اور نظام کی حفاظت کے لئے بہت تکالیف برداشت کر چکے ہیں، ناراض اور دل شکستہ نہیں کرنا چاہیے۔

آیت‌الله کریمی‌ جهرمی سے ملاقات

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی آیت‌الله علی کریمی‌ جهرمی سے ملاقات

حوزه علمیه قم کے استاد نے بھی پزشکیان سے ملاقات میں کہا: نوجوان اقتصادی مسائل کی وجہ سے فکر مند ہیں۔ انھوں نے کہا: وہ عزیزان جو امور کے منصب پر ہیں، انہیں نوجوانوں اور حتی کہ پوری قوم کی حیرانی اور پریشانیوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

 

آیت‌الله علی کریمی‌ جهرمی نے مسعود پزشکیان، چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سے ملاقات میں، ان کی انتخابات میں کامیابی کے لئے خدا سے دعا کی۔ انہوں نے کہا: خدا کی رضا کے لئے کام کرنا اصل ہے، اور کہا: اگر آپ خدا کی رضا کے لئے کام کریں گے تو خدا بھی آپ کی مدد کرے گا۔

 

ٹیگس