Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • چین کے اعلی فوجی وفد کا ایران آرمی کمانڈ اینڈ ہیڈ کوارٹر یونیورسٹی کا دورہ
    چین کے اعلی فوجی وفد کا ایران آرمی کمانڈ اینڈ ہیڈ کوارٹر یونیورسٹی کا دورہ

چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایران آرمی کمانڈ اینڈ ہیڈ کوارٹر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایرانی فوج کے کمانڈ اینڈ ہیڈ کوارٹر یونیورسٹی کی سائنسی، تعلیمی اور تحقیقاتی صلاحیتوں کے بارے میں مزید اطلاعات حاصل کرنے کے لیے تہران کا دورہ کیا۔

ایران اور چین کے درمیان حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پائے ہیں اور دونوں ممالک نے مارچ 2021 میں 25 سالہ جامع تعاون کی دستاویز پر دستخط کرکے ترقی کی اس راہ تیز کیا ہے۔

ایرانی فوج کی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی کے سربراہ، بریگیڈیئر جنرل حسین ولی وند زمانی نے میجر جنرل وو فینگ منگ کی سربراہی میں چائنا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید وسعت دینے اور دفاعی اور عسکری شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا۔

بریگیڈیئر جنرل ولی وند نے کہا کہ ایران آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی مختلف سطحوں پر فوجی افسران اور دیگر مسلح افواج کی تربیت اور ٹریننگ کے میدان میں اہم سائنسی اور تعلیمی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تدریس و تربیت اور تحقیق و تفتیش کے میدان میں بھی قابل قدر اور منفرد صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی میں چین سے بھیجے گئے طلباء کو فارسی زبان سکھانے کی صلاحیت بھی ہے۔

ایران آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ایران کی سب سے قدیم یونیورسٹی ہے جس کی تاریخ 90 سال سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی آپریشن اور حکمت عملی جیسے تین درجوں کے ماسٹر اور ڈاکٹریٹ طلباء کو داخلہ دیتی ہے۔

اس ملاقات میں چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کے سربراہ نے ایران میں موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعلیمی اور تحقیقی امور پر بات چیت کو بڑھانے پر زور دیا۔

 

ٹیگس