Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • کینیڈا نے سپاہ پاسداران کے خلاف اقدام کیوں کیا، وجہ سامنے آگئی

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کے کینیڈا کے فیصلے کو غاصب صیہونی حکومت کی خوشامد قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عام شہریوں منجملہ عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل عام کے عروج کے موقع پرغاصب صیہونی حکومت کے اتحادیوں اوراس کے آلہ کاروں کی جانب سے یہ بات غیر متوقع نہیں کہ وہ فلسطینیوں کا خون بہانے والوں کو دہشت گرد کہنے کے بجائے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کینیڈا کا اس سلسلے میں غیر منطقی اور نامعقول فیصلہ تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین اور اصول و ضوابط منجملہ حاکمیت و اقتدار میں مساوات اور ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول کے منافی ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سرکاری تشخص کی حامل ایک قانونی محکمہ اور مسلح افواج کا حصہ ہے جو ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور ملک نیز پورے علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرتی رہی ہے۔

 

ٹیگس