انصار اللہ یمن کو کوئی ہتھیار نہیں دیا: ایران
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے یمن کی تحریک انصاراللہ کی جانب سے ایرانی میزائل کے استعمال پر مبنی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے انصاراللہ کو کوئی ہتھیار نہیں دیا ہے
سحرنیوز/ایران: جمعرات کو ایسوشی ایٹڈ پریس نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ دعوی کیا ہے کہ ایک جہاز کے ملبے کے تعلق سے انجام پانے والی تحقیقات اور جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ انصاراللہ یمن نے ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ اینٹی شپ کروز میزائل سے ناروے کے فلیگ کے ساتھ بحیرہ احمر میں جانے والے ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا تھا تاہم تہران نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے جمعرات کو اس الزام کے جواب میں کہ انصار اللہ نے ناروے کے جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کے نور میزائل کا استعمال کیا ہے کہا کہ "ایران نے انصار اللہ کو کوئی ہتھیار فراہم نہیں کیا ہے۔ لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ملکی طاقت پر بھروسہ کرکے بہت اعلی فوجی صلاحیتیں حاصل کی ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا کہ ان کے خلاف جنگ کے طولانی ہونے کی وجہ سے ان کی اسلحہ جاتی توانائیوں میں نکھار آیا ہے۔