Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کی القاہرہ کالج پر صیہونی حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کے القاہرہ کالج پر صیہونی حملے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے القاہرہ کالج پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب اور بہت سے بے گناہ فلسطینی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ شہر کے القاہرہ کالج پر حملہ کرکے ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے اور بہت سے بے گناہ فلسطینی شہریوں کوخاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔
ناصر کنعانی نے مزید لکھا ہے کہ صیہونیوں کی سنگدلی، بے رحمی، درندگی اور انسانیت سوز جرائم پر دنیا کی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور بے عملی نے صیہونی جلادوں کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

ٹیگس