اربعین حسینی کے افغان زائرین کے استقبال کی تیاری مکمل
ایران کے صوبے خراسان رضوی کے سرحدی شہر تایباد کی انتظامیہ کے سربراہ نے اربعین حسینی کے افغان زائرین کے استقبال کے لئے منصوبے پر عمل شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران : ایران کے سرحدی شہر تایباد کی انتظامیہ کے سربراہ مہدی شیر دل نے ہماری دری ریڈیو سرویس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی جانے والے اربعین حسینی کے افغان زائرین کے استقبال کے لئے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔
مہدی شیر دل نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان آمد و رفت کی ایک اہم ترین سرحدی گذرگاہ دوغارون ہے جہان اربعین حسینی کی کمیٹی نے اس سلسلے میں اپنا پہلا اجلاس تشکیل دیا ہے اور افغان حسینی زائرین کے استقبال کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے سال کربلا معلی جانے کے لئے اس سرحدی گذرگاہ سے پچیس ہزار افغان زائرین، ایران میں داخل ہوئے تھے۔