Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • اسماعیل ہنیہ کا پاک خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، ایران کی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا پاک خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مجاہد بھائی اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت اسلامی جمہوریہ ایران، پیارے فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ رشتے کو اور زیادہ مضبوط بنائے گی۔

انہوں نے فلسطین کی عظیم قوم، حماس تحریک، تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور فلسطینی کاز کے حامی ملکوں کو عظیم مجاہد اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔

ناصر کنعانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے متعلقہ اداروں کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس انتھک مجاہد کا پاک خون کہ جس نے اپنی ساری عمر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عزت مندانہ جدوجہد اور صیہونی قابضوں کے چنگل سے مظلوم فلسطینی قوم کی رہائی اور قدس شریف کی آزادی کی راہ میں بسر کی، ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

ٹیگس