Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۱:۲۸ Asia/Tehran
  • شہید ہنیہ کی شہادت کو لے کر سپاہ نے جاری کیا اہم بیان، سوشل میڈیا پر دشمنوں کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہیں جعلی اور جھوٹی خبریں

آئی آر جی سی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ایک باخبر ذریعے نے تسنیم کے رپورٹر کو بتایا: وہ متن جو کچھ ورچوئل گروپس اور اکاؤنٹس میں "شہید ہنیہ کی شہادت سے متعلق آئی آر جی سی انٹیلی جنس رپورٹ" کے عنوان سے شائع ہوئی ہیں، وہ مکمل طور پر من گھڑت اور سراسر جھوٹ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب کے باخبر ذریعہ نے یہ اطلاع دی ہے کہ "شہید ہنیہ کی شہادت سے متعلق آئی آر جی سی انٹیلی جنس رپورٹ" کے عنوان سے سوشل میڈیا کے ذریعے دشمنوں کے ذریعے سراسر جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس جعلی متن میں پزشیکان حکومت کے ایک عہدیدار کے نام کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے جو پوری طرح غلط ہے۔ اس قسم کے جھوٹ اور الزامات منافقین اور ایران مخالف تحریک کی طرف سے ملک کے باہر سے پھیلایا جاتا ہے اور یہ صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ پالیسی کا تسلسل ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے باخبر ذریعہ نے نشاندہی کی: جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا، چینلز اور اکاؤنٹس پر اس طرح کے جھوٹے مواد کی اشاعت کو جعل سازی اور ذہنوں کو پریشان کرنے کی ایک مثال اور جرم سمجھا جاتا ہے اور مجرموں کو عدالتی حکام کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس وجہ سے، ہم سائبر اسپیس یوزرس سے لگتار اپیل کرتے رہتے ہیں کہ وہ ان افواہوں کو جانچے بغیر شائع کرنے یا پھر ری پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

 

ٹیگس