Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کے دعویداروں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی  حمایت افسوسناک ہے: صدر ایران

ایران کے صدر نے صیہونی حکومت کے جرائم گنواتے ہوئے انسانی حقوق کے دعویداروں کی جانب سے ان جرائم کی حمایت کو افسوسناک بتایا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: صدرمملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے برازیل کے نائب صدرجیرالڈو الک مین سے ملاقات میں، فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی اس دہشت گردانہ جارحیت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ یہ درندہ صفت حکومت کسی بھی بین الاقوامی معاہدے اور قانون کی پابند نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ہر روز بچوں اور عورتوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتی ہے اور اسکولوں نیز اسپتالوں پر بمباری کرتی ہے لیکن انسانی حقوق کے دفاع کے دعویدار اس کی حمایت کرتے ہیں جو افسوسناک ہے۔

برازیل کے نائب صدر جیرالڈو الک مین نے اس ملاقات میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت نیز غزہ میں معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی اپنی حکومت اور عوام کی طرف سے مذمت کی ۔

ٹیگس