Aug ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک اخلاقی و تہذیبی زوال کا شکار: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں نے غزہ کے خلاف جنگ میں اپنا وقار اور عزت کھو دی ہے اور وہ اخلاقی و تہذیبی زوال کا شکار ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی لغت میں اور ان کی نظر میں وہ لوگ اور گروہ جو غیر ملکی قابض افواج کے خلاف اپنی سرزمین، اپنے گھروں ، خاندانوں اور انسانوں کا دفاع کر رہے ہیں، وہی دہشت گرد ہیں- اور اگر کوئی فریق فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرتا ہے تو وہ دہشت گردی کا حامی ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت کہ جس نے گذشتہ دس مہینوں سے پندرہ ہزار بچوں سمیت چالیس ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا ہے، یہ جارح حکومت نہ صرف دہشت گرد نہیں ہے بلکہ وہ حوصلہ افزائی اور ہر قسم کی سیاسی، سیکورٹی، فوجی اور ہتھیاروں کی حمایت کی مستحق ہے-

علاقائی اور عالمی مخالفت کے باوجود جعلی اسرائیلی حکومت گذشتہ دس ماہ قبل سے غزہ کی پٹی پر حملے کر رہی ہے اور اس دوران امریکہ اور بعض دوسرے مغربی ممالک نے اس مجرم حکومت کو سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کئے ہیں۔

امریکہ اور مغرب ایک ایسے وقت میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کی حمایت کر رہا ہے کہ جب غزہ پر اس حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد تقریباً چالیس ہزار تک پہنچ چکی ہے اور بین الاقوامی تنظیمیں مسلسل یہ رپورٹیں دے رہی ہیں کہ فلسطینیوں تک طبی اور غذائی امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

ٹیگس