Aug ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ نے جدہ میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل سے تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ سے تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری بدھ کی صبح اسلامی او آئی سی کے اس اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچے ہيں۔

او آئی سی کا یہ ہنگامی اجلاس فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے جرائم جاری رہنے ، حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کے ایجنڈے کے تحت منعقد ہوا ہے۔

ٹیگس