Aug ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کی نظر میں دہشتگرد کون ؟

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہے کہ مغرب، غزہ کے خلاف جنگ میں اپنی حیثيت اور وقار کھوچکا ہے اور اس وقت وہ اخلاقی و تہذیبی زوال سے دوچار ہے

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھتے ہيں کہ امریکہ اور یورپ کی لغت میں وہ لوگ اور گروہ جو غیر ملکی غاصب طاقت کے خلاف اپنی سرزمین ، اپنے گھر، خاندان اور انسانی وقار کا دفاع کرتے ہیں وہی دہشت گرد ہیں اور جو بھی اس مظلوم قوم کی حمایت کرتا ہے اسے دہشت گردی کا حامی قرار دیا جاتا ہے ، لیکن جارح صیہونی حکومت کہ جس نے دس مہینوں میں چالیس ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کیا کہ جن میں سے تقریباً پندرہ ہزار بچے ہیں ، اس جارح حکومت کو نہ صرف دہشت گرد قرار نہیں دیا جاتا بلکہ اسے حوصلہ افزائی کا مستحق قرار دیا جاتا ہے اور اسے ہر قسم کی سیاسی، سیکورٹی، فوجی اور ہتھیاروں کی حمایت بھی حاصل ہے-

مغربی ممالک اپنے اس طرح کے اقدامات سے غزہ کے خلاف جنگ میں اپنی حیثیت اور وقار کھوچکے ہيں اور اخلاقی و تہذیبی زوال کا شکار ہو چکے ہیں-

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز اور اس علاقے کے نہتے لوگوں کی نسل کشی کو تین سو سے زیادہ دن گزر چکے ہیں اور صیہونی حکومت کے اہم ترین حامی کی حیثیت سے امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف کسی بھی اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے تاکہ یہ ناجائز حکومت غزہ میں بچوں کا قتل عام جاری رکھ سکے-

ٹیگس