Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • پارلیمنٹ میں چودہویں حکومت کے مجوزہ وزراء کے ناموں کی فہرست پیش

پارلیمنٹ کے امور میں صدر مملکت کے مشیر شہرام دبیری نے چودہویں حکومت کے مجوزہ وزراء کے ناموں کی فہرست مجلس شورائے اسلامی کے پارلیمانی بورڈ میں پیش کردی ۔

سحر نیوز/ ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے پارلیمانی کمیشن ، صدر ایران کے مجوزہ وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لے گا جبکہ پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں ممبران پارلیمنٹ اس پر بحث کریں گے ۔ اس سے قبل ایران کے پارلیمانی بورڈ کے رکن حجت الاسلام علی رضا سلیمی نے کہا تھا کہ طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق آج سے پارلیمانی کمیشن مجوزہ وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لے گا اور اگلے ہفتے سے مجوزہ وزراء پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں حاضر ہوں گے اور پھر پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں ان کی صلاحیتوں پر بحث ہوگی جس کے بعد ممبران پارلیمنٹ ووٹنگ کے ذریعے مجوزہ وزیروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے جن وزیروں کی فہرست پیش کی ہے ان میں وزارت خارجہ کے لئے عباس عراقچی ، وزارت خزانہ کے لئے عبدالناصر ہمتی ، وزارت دفاع کے لئے عزیز نصیر زادہ اور وزارت مواصلات و ٹیکنالوجی کے لئے سید ستار ہاشمی کا نام سر فہرست ہے ۔

ٹیگس