ایران چند دنوں کے اندر اسرائیل پر جوابی حملہ کرسکتا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی
امریکی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس کے اعلی رہنما پر حملے کے بدلے میں ایران چند دنوں میں اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرسکتا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے بارے میں مختلف دعوے کیے جارہے ہیں۔
اکسیوس نے کہا ہے کہ ایران نے اس سال اپریل میں اسرائیل پر حملے کےلئے استعمال ہونے والے میزائل اور ڈرون یونٹس میں دوبارہ اہم تبدیلیاں شروع کی ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی حکام اگرچہ حملے کے درست وقت کے بارے میں واضح اطلاعات نہیں رکھتے ہیں تاہم حملہ حالیہ مستقبل قریب میں ہوسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ ایران اسرائیل کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کرسکتا ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کے لئے زیادہ دیر تک انتظار نہیں کرے گا۔ ایران آئندہ چند دنوں کے اندر اسرائیل کے اندر مختلف مقامات پر حملہ کرسکتا ہے۔