Aug ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • میرجاوہ بارڈر سے 7000 سے زائد پاکستانی زائر ایران میں داخل

سیستان و بلوچستان کے روڈز اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک سات ہزار تین سو چھہتر پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحدی ٹرمینل کے راستے سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نامہ نگار کے مطابق جمعرات کے روز، ایوب کرد نے ایک انٹرویو میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگلے چند دنوں میں ہم پاکستانی زا‏ئروں کی آمد میں اضافہ دیکھیں گے اور اس سلسلے میں، تمام شعبے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل سات ہزار تین سو چھہتر زائرین میں سے پانچ ہزار چھ سو تین مسافر ایک سو اکیس پاکستانی بسوں میں سوار تھے اور ایک ہزار سات سو تہتر پیدل تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیستان و بلوچستان میں زائرین اربعین کےلیے تمام شاہراہوں پر سہولیات دستیاب ہیں کہا کہ ویٹنگ روم، سائبانوں، آئس بینکوں، سائبان اور گرمی سے تحفظ کے وسائل پر خاص توجہ دی گئی ہے کیونکہ درجہ حرارت پچاس تک پہنچ چکا ہے۔
سیستان و بلوچستان کے نقل و حمل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم حسینی زائرین کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لئے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہيں۔
سیستان و بلوچستان، اربعین حسینی کے وقت غیر ایرانی زائرین کے لیے میرجاوہ اور ریمدان کی دو سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے لیے مرکزی گزرگاہ ہے جہاں سے ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں غیر ملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد ملک میں داخل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس علاقے میں زائروں کو دی جانے والی سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس