Aug ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان سے زائرین اربعین حسینی کی ایران آمد کا سلسلہ جاری، مہران بارڈر تک زائرین کی مفت واپسی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے اربعین کے ہیڈکوارٹر نے زائرین اربعین حسینی سے دو روز قبل واپسی کی اپیل کرتے ہوئے بارڈر تک زائرین کی مفت واپسی کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف پاکستان اور افغانستان سے زائرین اربعین حسینی کی ایران آمد اور پھر یہاں سے کربلائے معلی جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب ایران کے مہران بارڈر سے اب تک دس لاکھ سے زائد زائرین اربعین کے لئے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ اربعین میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے لیکن عراق میں ایران کے قونصل جنرل سید عبدالرحیم ساداتی فر کا کہنا ہے کہ کل سے زائرین مفت میں مہران بارڈر جا سکتے ہیں۔
ایران کے اربعین ہیڈکوارٹر نے زائرین سے درخواست کی ہے کہ زائرن کرام اپنا سفر مختصر کرکے اربعین سے دو دن پہلے وطن واپس آجائیں۔ زائرین کی سہولت کےلئے نجف و کربلا کے درمیان پول نمبر چھے سو بائیس سے مہران بارڈر تک مفت میں تین سو بسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
گذشتہ برس زائرین کی تعداد میں زبردست اضافے کی وجہ سے اربعین تک کربلا میں رک جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیگس