ایران اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے، ایران کی سپاہ پاسداران کے سابق کمانڈر محسن رضائی
ایران ناجائز صیہونی حکومت کو سبق سکھانے کے لئے پرعزم ہے اور اُس نے ایک بار پھر یہ واضح کیا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں کو انکی کرتوتوں کو جواب یقینی طور پر دیا جائے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی سپاہ پاسداران کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے امریکی چینل سی ان ان کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں علاقائی ممالک کے اتحاد کو مغربی ایشیا میں امن واستحکام کی واحد راہ قرار دیا اور ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران یقینی طور پر صیہونی حکومت کو جواب دے گا۔
سی ان ان کے نامہ نگار نے جب مسٹر رضائی سے مغربی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے یہ پوچھا کہ کیا ایران اسرائیل پر حملہ کرے گا، تو انہوں نے کہا کہ ایران مناسب زمان و مکان کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کرے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی منشور کی اکیانویں شق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور اگر صیہونیوں کو جواب نہ دیا گیا تو ان کی شرارتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اس لئے ایران کا جواب یقینی ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ ایران کا جواب کس طرح کا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ آپ کے اس سوال کا جواب حملے کے بعد واضح ہوگا۔