Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • صدر ایران سے قطر کے وزیراعظم کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع کے دعویدار نہ صرف یہ کہ اس حکومت کے جرائم پر خاموش ہیں بلکہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ان وحشیانہ جرائم اور ان کی نسل کشی کی حمایت بھی کررہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد آل ثانی کی ملاقات میں ایران اور قطر کے سیاسی روابط کو ممتاز قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان سبھی شعبوں میں روابط کی سطح بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سبھی اسلامی اور غیر اسلامی ممالک مشترکہ اقدام سے غاصب صیہونی حکومت کے حامیوں کو اس حکومت کو کنٹرول کرنے اورغزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرانے ہر مجبور کریں گے۔
صدر ایران نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہر گھنٹے بلکہ ہر لمحہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصول وضوابط پامال کئے جارہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے دفاع کے دعویدار نہ صرف یہ کہ اس حکومت کے جرائم پر خاموش ہیں بلکہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ان وحشیانہ جرائم اور ان کی نسل کشی کی حمایت بھی کرتے ہیں۔
قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد آل ثانی نے بھی اس ملاقات میں صدر ایران کی خدمت میں امیر قطر کا سلام اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر قطرایران کے ساتھ برادرانہ اور اسٹریٹیجک روابط کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔

ٹیگس