Sep ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران: دہشت گرد گروہ کا سرغنہ گرفتار

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صوبہ سیستان و بلوچستان سے جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے سرغنے کو گرفتار کر لیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں نام نہاد جیش الظلم دہشت گرد گروپ کے ایک انتہائی مطلوب سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب نے اطلاع دی کہ یہ گرفتاری صوبے کے ضلع پشین کے علاقے راسک میں عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوری گرفتاری کا سامنا کرنے پر دہشت گرد نے خود کو زخمی کر لیا، تاہم اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد ماضی میں رضاکار فورس بسیج کے ہیڈ کوارٹر اور پشین میں پولیس اسٹیشن پر مسلح حملے میں ملوث تھا۔

مئی کے مہینے میں سیستان و بلوچستان میں انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی دو الگ الگ مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے سرغنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جیش الظلم  (جیش العدل ) ایک بدنام زمانہ دہشت گرد گروپ ہے جو ایران کے خلاف متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ٹیگس