Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • یمن کے لیے ایران کے نئے سفیر

یمن کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے مکمل بااختیار سفیر علی محمد رضائی نے اپنی سفارتی اسناد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کو پیش کر دی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے نئے ایرانی سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے یمن میں ان کے اچھے قیام اور کامیابی کی دعا کی ۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے متعلقہ ادارے ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گيا۔

ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں مہدی المشاط کو صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا سلام پہنچایا اور کہا کہ صدر مملکت نے یمنی قوم کی ترقی و پیشرفت اور امن و سلامتی کی دعا کی ہے۔

ٹیگس