Sep ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • برطانوی ناظم الامور کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے برطانوی ناظم الامور کو طلب کر کے ان کے ملک کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق ایک ایرانی تنظیم اور تین شہریوں کے خلاف برطانوی پابندیوں کے حالیہ نفاذ کے بعد تہران میں برطانوی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی حالیہ پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا یہ اقدام نئی حکومت کی گفتگو اور تعاون کی خواہش کے حوالے سے مبینہ پالیسیوں کے خلاف ہے۔ برطانوی ناظم الامور نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے دارالحکومت کو معاملے کی صورتحال اور ایران کے ردعمل سے آگاہ کریں گے۔

ٹیگس