Sep ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • پیرس پیراولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں کا گولڈ میڈل  جیتنے کا سلسلہ جاری، پیرا ویٹ لفٹنگ میں علی اکبر غریب شاہی نے درج کیا نیا عالمی ریکارڈ

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سو سات کلوگرام کی کٹیگری میں پیرا ویٹ لفٹنگ اولمپک گیمز میں ایرانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: سترہویں پیرالمپکس گیمز کے آخری دن ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ ہوا اور ایران کے قومی کھلاڑی علی اکبر غریب شاہی نے متحدہ عرب امارات، برازیل، ملییشیا، امریکہ، جاپان، میکسیکو، ازبکستان اور پاکستان اور منگولیا کے حریفوں سے مقابلہ کیا۔ چار عالمی چیمپئن شپ اور ایک ایشین گیمز میں گولڈ میڈل رکھنے والے غریب شاہی نے اپنی پہلے مرحلے میں دو سو سینتالیس کلوگرام کا انتخاب کیا جسے انہوں نے کامیابی سے اٹھایا اور پیرالمپکس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

دوسری باری میں انہوں نے دوسوباون کلو گرام وزن اٹھانے کی خواہش ظاہر کی اور اسے بھی انہوں نے درست طریقے سے کنٹرول کیا اور اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ غریب شاہی کا تیسرا انتخاب دو سو ایکسٹھ کلو گرام وزن تھا، جسے وہ قابو کرنے میں ناکام رہے اور آخر کار اسی دوسوباون کلوگرام کے ریکارڈ کے ساتھ پیرس پیرالمپکس کے چیمپيئن بنے۔

اس کیٹیگری میں منگولیا کے ویٹ لفٹر نے چاندی اور میکسیکو کے کھلاڑی نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ پیرس پیرا اولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں کا یہ ساتواں گولڈ میڈل تھا۔

 

ٹیگس