Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کے بارے میں پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ایسا کہہ دیا کہ انکی تقریر ہو گئی وائرل

آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں بلکہ آگے بڑھتے رہیں گے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے میرآباد میں "ارتفاعات جاسوسان" آپریشن کی فتح کے شہداء کی یادگار پر اپنے خطاب میں ملک کی فوج اور جوانوں کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا امریکا اور اسکے ایجنٹوں کے ساتھ، قربانی، وفاداری اور اپنے وجود اور دلوں میں موجود ایمان کی طاقت کی بنا لڑنا ممکن ہے، ہم امریکا سے اپنے ہتھیاروں سے نہیں لڑتے، بلکہ اپنے ان ہتھیاروں کی طاقت سے انکا مقابلہ کرتے ہیں جو ہمارے نوجوانوں کے دلوں میں ایمان اور فداکاری کی شکل میں موجود ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہمارے جوان اپنے ایمان کی طاقت سے پہاڑوں جیسی عظمت کو جنم دیتے ہیں اور جب تک ہمارے پاس ایسے جوان ہیں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم رعایت نہیں دیں گے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گےاور ہم پیچھے ہٹنے والے بھی نہیں ہیں بلکہ آگے بڑھتے رہیں گے۔ خدا کے فضل سے ہماری کوششوں کا نتیجہ ہمیں ملا ہے اور صبر، توکل اور توسل سے ثمرہ حاصل کیا ہے۔

آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ایک "مضبوط، محفوظ اور قابل فخر ملک" ہے اور وہ مغرور اور اپنے آپ کو سپر پاور سمجھنے والوں سے اختیارات کی زبان سے بات کرتا ہے، الفاظ سے نہیں، بلکہ ان سے لڑتا ہے اور صاف اور کھل کر بات کرتا ہے اور سرکاری طور پر اس کا بیڑا اٹھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب طاقتور ایران استکبار کے دل میں اترتا ہے تو لوگ جشن مناتے ہیں، رات کو چراغاں کرتے ہیں حمایت کرتے ہیں اور جہاد کے گیت گاتے ہیں۔ ایک طاقتور اور الہٰی قیادت کے وجود کی بدولت جو قرآن کی حکمت کو دشمنوں کی پالیسیوں کو توڑنے کے منصوبے میں بدل دیتی ہے اور ایسے لوگوں کا وجود جو بدخواہوں کی پالیسیوں کو شکست دیتے ہیں، ایسی صورت میں کچھ بھی حاصل کرنا صرف خواب نہیں رہتا، بلکہ آپ جو چاہیں گے وہ پورا ہو گا۔ آئی آر جی سی کے کمانڈر نے جہاد کو مسلمانوں کی خوشحالی کی کنجی بتایا اور اس راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

 

ٹیگس