Sep ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • جنگ کا دائرہ پھیلانے کی سازش میں خود صیہونی حکومت پھنس گئی: ایران

ایران کے اسٹریٹیجک امور کے نائب صدر نے حزب اللہ لبنان کی دفاعی توانائی پر زور دیتے ہوئے کہ جس نے اب تک صبر و تحمل سے کام لیا ہے، کہا کہ یہ فریضہ عالمی برادری کا ہے کہ وہ دفاع پر حزب اللہ کے مجبور ہونے سے قبل مداخلت کرے ورنہ پھر صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے گی۔

سحرنیوز/ ایران: ایران کے اسٹریٹیجک امور کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ غاصب صیہونی حکام یہ سمجھ رہے تھے کہ قتل و تشدد اور وحشیانہ جرائم کا ارتکاب اور ہر طرح کا جرم کر کے، وہ اس بات کو منوا لیں گے کہ اسرائیل کو شکست نہیں دی جاسکتی اور یا دوسروں کو جنگ میں کھینچ کر جنگ کا دائرہ مزید پھیلانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور امریکہ کو جنگ میں شامل کر کے صورت حال بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ علاقے میں سب اس طرف متوجہ ہو گئے ہیں کہ فلسطینیوں کی حمایت کر کے جو صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی بھینٹ چڑھے ہیں اور جنھوں نے مختلف قسم کے مظالم کا سامنا کیا ہے، صیہونی حکومت کی سازشی چالوں میں پھنسنے سے بچ سکتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ سب کے صبر و تحمل کے باوجود صیہونی حکومت نے ساری حدوں کو پار کیا اور صیہونی حکومت جنگ کا دائرہ پھیلانے کی سازش میں اب خود پھنس گئی ہے۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے اسی طرح ایان برمر سے گفتگو میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے اور موجودہ امریکی حکام کو ایران سے لاحق خطرے کے بارے میں واشنگٹن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کے کئے جانے والے تمام جھوٹے اور من گھڑت دعووں کر باضابطہ طور پر مسترد کر چکا ہے۔

ٹیگس