Sep ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کے مختلف شہروں میں شہید راہ قدس کا سوگ

ایران کے مختلف شہروں میں عوام، شہید راہ قدس کا سوگ منا رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ایران کے مختلف شہروں میں عوام، مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت کے موقع پر، احتجاجی ریلی میں سڑکوں پر نکلے اور لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر میں آغاز نصراللہ نامی بڑا اجتماع ہوا۔ دارالحکومت تہران میں شدید بارش کے باوجود فلسطین اسکوائر پر عوام کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ یہ عوامی اجتماع صیہونی حکومت کے لبنانی عوام پر حملے اور بیروت پر وحشیانہ بمباری کے جواب میں نصراللہ کا آغاز کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

ٹیگس