Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے صیہونی حکومت کو دیا سخت انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے کوئي اور جنایت کی تو اگلا جواب کئي گنا محکم ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صیہونی حکومت نے جنایت پیشہ امریکا کی حمایت سے ہمارے اقتدار اعلی کو نظرانداز کیا، ہمارے کمانڈروں کو شہید کیا اور ہم نے تلخ صبر و تحمل سے کام لیا لیکن یہ دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اسے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم کوئی بھی جنگ شروع نہيں کریں گے لیکن اپنے حقوق کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے.
جنرل موسوی نے کہا کہ آج ایک جواب دیا گیا ہے لیکن اگر کوئی دوسرا جرم کیا تو ہمارا اگلا جواب کئی گنا محکم ہوگا.
انہوں نے کہا کہ دشمن کی مضبوط ترین دفاعی پرتوں کے باوجود ہمارے میزائلوں نے انہیں عبور کر لیا۔ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ آپریشن کے اس مرحلے میں دشمن کے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا لیکن اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو ان کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کردیں گے۔

ٹیگس