کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کراچی ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے پاکستانی اور چینی شہریوں کے لواحقین اور پاکستان نیز چین کی حکومتوں سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی چاہے وہ جس شکل میں بھی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ملکوں کے درمیان تعاون اور ہماہنگی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کےلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ کے نزدیک موجود درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔